وزیراعظم نریندرمودی نے آج کہا ہے کہ ہندوستان 2030 تک سائنس وٹکنالوجی میں تین سرکردہ ممالک میں سے ایک ہوگا۔انہوں نے آندھراپردیش کے تروپتی میں 104ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح
کرتے
ہوئے کہا کہ ان کی حکومت سائنٹیفک معلومات کے مختلف شعبوں کی حمایت کی
پابند ہے۔سائنس ، عو ام کی بڑھتی خواہشات کی تکمیل کرے اور انفراسٹراکچر وسماجی بہبود کے وزرا ء کو چاہیے کہ اس کا استعمال کریں۔